آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آسٹریلوی دفا عی حکام سے ملاقاتیں

راولپنڈی(ثناء نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی آسٹریلوی وزیر دفاع ڈیوڈ جانسٹن اور سیکرٹری دفاع ڈینس رچرڈ سن اور آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ موریسن سے الگ الگ ملاقاتیں علاقائی سیکورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ موریسن سے بھی ملاقات کی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجود دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے آسٹریلیا کے وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل رے گریک کی طرف سے منعقدہ گول میز بحث میں حصہ لیا اس بحث میں آسٹریلین سروسز چیفس اور اعلیٰ دفاعی حکام نے بھی شرکت کی بحث میں علاقائی ،سلامتی کے حوالے سے امور اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور خدمات سمیت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تجربات اور مہارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا قبل ازیں جنرل راحیل شریف کے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں آسٹریلین آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ موریسن نے استقبالیہ بھی دیا ۔shj/ILY

Archives