فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی، چوہدری شجاعت

لاہور(ثناء نیوز )مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو متحد کرنے کی کوشش کی، لیکن عمران خان کا ایجنڈا الگ ہے بدھ کے رو ز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف مستعفی ہو جا ئیں تو حکومت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو متحد کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ ثمر آور نہ ہو سکیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ فوج انقلاب میں غیر جانبدار رہے گی۔آرٹیکل 245 کے تحت فوج دیکھے گی کہ کہیں ہمارے ساتھ زیادتی تو نہیں ہورہی۔ma/shj/ily

Archives