آصف زرداری کا طاہرالقادری کو فون، پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کی مذمت

لاہور(ثناء نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدر آصف زرداری کا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطہ کیا اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق صدر نے پنجاب حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی بھی مذمت کی۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف مسئلہ بادشاہت کے بجائے جمہوری طریقے سے حل کریں جبکہ سانحہ ماڈل ٹان پر احتجاج عوامی تحریک کا حق ہے لیکن ہم چاہتے ہیں جمہوریت کیلئے کوئی نقصان دہ قدم نہ اٹھایا جائے کیونکہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہئے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹان شہدا کے ورثا کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں احتجاج سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی بلکہ انقلاب جمہوریت کو بچانے کے لیے لارہے ہیں۔ nt/ma/shj/qa

Archives