جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے نواز شریف کو حق حکمرانی حاصل نہیں ہے شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے نواز شریف کو حق حکمرانی حاصل نہیں ہے ۔ ان کے لئے آئینی و جمہوری راستہ یہی ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں ۔ آصف علی زرداری حکومت کے حوالے سے کچھ اور سید خورشید شاہ کچھ اور اشارے دے رہے ہیں وہ بولتے بھی ہیں اور وزیر اعظم سے ملاقات بھی کرتے ہیں ہم کس کے اشارے کو سمجھیں ۔ پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف برطانوی کابینہ سے مستعفی ہو کر وہ کر دکھایا ہے جو مسلم ممالک کی قیادت نہ کر سکی ۔ بدھ کو پارلیمٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور مطالبات کے ساتھ ساتھ چلیں گے ۔ نواز شریف کے پاس آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کا اختیار حاصل ہے وہ رخصت ہوں نئے انتخابات کا اعلان کای جائے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ناقابل اعتبار ہے اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ۔ موجودہ الیکشن کمیشن اپنی افادیت کچھ چکا ہے ۔ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا تھا اس کی نگرانی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں ۔ وزیر اعظم کو مستعفی ہونا پڑے گا ۔ جعلی مینڈیٹ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے حوالے سے آصف علی زرداری کے اشارے کچھ اور خورشید شاہ کے اشارے مختلف ہیں کس کو سمجھیں ۔ خورشید شاہ بول بھی رہے ہیں اور وزیر اعظم کے پاس بھی پہنچ گئے اب تو ایک سال سے حکومت کا ساتھ دینے والے خورشید شاہ بھی حکومت سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کے حکومتی فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعیدہ وارثی نے برطانوی کابینہ سے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے برطانیہ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا جرات مندانہ اقدام اٹھایا ہے انہوں نے وہ کام کر دکھایا ہے جو اسلامی ممالک کی قیادت نہ کر سکی ۔ aa/ah/jk

Archives