راجن پور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی

راجن پور(ثناء نیوز) راجن پور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی ، فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک پر رکھا گیا 8کلو گرام وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق راجن پور میں فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک سے ملنے والے بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈنے نے ناکارہ بنادیا۔8 کلو گرام وزنی بم ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے جڑا ہواتھا جس کو ریلوے ٹریک پر گڑھا کود کر رکھا گیا تھا۔ بم بر آمد ہونے کے بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جام پور کی طرف روک دیا گیا تھا۔ٹرین پشاور سے کراچی کی طرف جارہی تھی ،جس کوڈیڑھ گھنٹے بعد اسی ٹریک سے گزرنا تھا۔پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور میں فاضل پور کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررکھا تھا، بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس موقعے پر پہنچ گئی اور پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان ایکسپریس کو جام پور پر روک دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے، دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم 8 کلو وزنی تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔۔nt/ah/wa

Archives