چوہدری برادران شکست کے بعد قادری کے رحم وکرم پر ہیں،رانا مشہود

لاہور(ثناء نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ بڑھکیں اورالزامات مولانا کے اخلاقی دیوالیہ پن کے عکاس ہیں جبکہ تانگہ پارٹی کے چودھری برادران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیں۔عمران خان وزیراعظم بننے تک دھاندلی کاروناروتیرہیں گے۔لاہورسے جاری بیان میں رانا مشہود نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب کوکسی طورپر ہوش مند شخص کاخطاب قرارنہیں دیاجاسکتا، الزامات کی سیاست کرنے والے جلد ہوش میں آجائیں گے۔رانامشہود کا کہنا تھاکہ چوہدری برادران انتخابات میں شکست کے بعد قادری جیسے لوگوں کے رحم وکرم پر ہیں،طاہرالقادری کے بعد وہ نیا آقا تلاش کریں گے ۔رانا مشہود کا کہنا تھاکہ نام نہاد آزادی مارچ اور انقلاب مارچ جلد انجام کو پہنچ جائے گا،عمران خان وزیراعظم بننیتک دھاندلی کاروناروتیرہیں گے، انہوںنے مزید کہا کہ طاقت کے زورپرجمہوری نظام کوسبوتاژکرنیکی اجازت نہیں دیں گے۔nt/shz/ah/jk

Archives