وزیر اعظم سے استعفٰی کا مطالبہ غیر آئینی ہے،شہباز شریف

لاہور(ثناء نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئینی اور جمہوری وزیراعظم سے استعفٰی مانگنے والوں کے ایجنڈے کا قوم کو علم ہو گیا ہے،جمہوریت کے خلاف سازشیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت جمہوریت میں احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے لیکن احتجاج کے نام پر فساد اور حکومت الٹانے کی دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنا بھی جانتے ہیں ۔عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ سراسر غیرآئینی،غیرجمہوری ہے۔نواز شریف پاکستان میں جمہوریت اور جدوجہد کی علامت ہیں ۔ایسے مطالبات کرنے والوں کا غیرجمہوری ایجنڈا اور عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں لیکن عمران خان حکومتیں گرانے کی دھمکیاں دے کر عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور احتجاج کے نام پر ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن چیلنج سے کہتا ہوں کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں جلد اپنے انجام کو پہنچیں گی۔۔nt/shz/ah/wa

Archives