وزیراعظم کا سیاسی رہنماووٗں سے مشاورت کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد(ثناء نیوز) وزیراعظم محمدنواز شریف کی سیاسی رہنماووٗں سے مشاورت کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت علمی پر غور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ روز مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق اور غازی گلاب جمال سمیت جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقاتوں میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔ملاقاتوں میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔nt/shz/ah/wa

Archives