ڈیرہ اسماعیل خان میںبڑے پیمانے پرسرچ آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز)ممتازروحانی پیشوافقیرجمشیدپربم دھماکے میںملوث دہشتگردوںاورعلاقہ میںشرپسندافرادکی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس کاسیکورٹی فورسزکے ہمراہ لونی گاؤںمیںبڑے پیمانے پرسرچ آپریشن‘طالبان کمانڈرملنگ سمیت دہشتگردوںکے چھ گھرمسمار‘نومشتبہ افرادگرفتار‘خودکش جیکٹس میںاستعمال ہونیوالابارودی مواد‘دستی بم‘رائفلز اورہزاروںکارتوس پولیس نے اپنے قبضے میںلیکرنومشتبہ افرادگرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق دوروزقبل کلاچی کی حدودمیںممتازروحانی پیشوااورسرائیکی قومی تحریک کے مرکزی رہنمافقیرجمشیدگنڈہ پوردہشتگردوں کی طرف سے کئے گئے بم دھماکے میںجاںبحق ہوگئے تھے۔ڈی آئی جی ڈیرہ عبدالغفورآفریدی کی خصوصی ہدایت پرڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے حساس ترین اورخطرناک علاقہ لونی میںدہشتگردوںکی موجودگی کی اطلاع پربڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیا۔پورے گاؤںکوگھیرے میںلے لیاگیا۔گھرگھرتلاشی کی گئی۔تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسزاورپولیس کومشتترکہ آپریشن کے دوران دہشتگردوںکے گھروںسے خودکش جیکٹس میںاستعمال ہونیوالے بارودی مواد‘دستی بم‘چاررائفلز اورہزاروں مختلف کارتوس برآمدہوئے۔پولیس نے آپریشن کے بعدکالعدم تنظیم کی قیادت کرنیوالے مقامی کمانڈرامین جان عرف ملنگ کے گھرسمیت چھ دہشتگردوںکے گھربھی مسمارکئے۔ان دہشتگردوںمیںسلیم‘ابوبکر‘ظہیر اورانورکے گھربھی شامل ہیں۔ان دہشتگردوںپرسیکورٹی فورسز‘پولیس پرحملوں‘اغواء برائے تاوان کے علاوہ دیگردہشتگردی کے مقدمات ہیں۔nn/ah/jk

Archives