عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا سلسلہ 16 اگست سے شروع

اسلام آباد (ثناء نیوز)سعودی عرب میں اس سال عازمین حج کی آمد کا سلسلہ سولہ اگست سے شروع ہوجائے گا۔سعودی حکام نے عمرہ زائرین کو گیارہ اگست تک وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی کے مطابق پہلی حج پرواز جنوبی افریقہ سے حجاز مقدس پہنچے گی۔وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ آنے والے عازمین حج کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے عمرہ زائرین کو گیارہ اگست تک اپنے اپنے آبائی ممالک کو واپس چلے جانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لئے آنے والے اسی فی صد زائرین مکہ مکرمہ سے واپس چلے گئے ہیں اور باقی رہ جانے والے زائرین اپنے شیڈول کے مطابق واپس جانے کی تیاری کررہے ہیں۔nt/shz/ah/jk

Archives