کبھی بھی ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’مداری‘‘ نہیں کہا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(ثناء نیوز)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بدھ کو قومی اسمبلی میں وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’مداری‘‘ نہیں کہا ان سے غلط طور پر اس قسم کا بیان منسوب کیا گ یا ہے۔ایوان میں ذاتی نکتہ وضاحت پر محمود خان اچکزئی نے کاہ کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اہم ادارہ چلاتے ہیں۔ انقلابی ہیں ان کا احترام کرتے ہیں انہوں نے کبھی کسی اور کے لیے اس قسم کے الفاظ استعمال نہیں کیے تو ایک ادارے چلانے والے انقلابی کو وہ کیسے اس طرح کہہ سکتے ہیں میں نے کسی کو مداری نہیں کہا غلط طور پر منسوب کیا گیا۔aa/ah/qa

Archives