پارلیمنٹ لاجز میں ناپسندیدہ سرگرمیوں اور شراب نوشی سے متعلق الزامات

اسلام آباد (ثناء نیوز) قومی اسمبلی میں بدھ کو پارلیمنٹ لاجز میں ناپسندیدہ سرگرمیوں اور شراب نوشی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لئے قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جمشید دستی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ ایوان میں چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد شیخ روحیل اصغر نے لاجز میں ناپسندیدہ سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی تھی ۔ سندھ علاقے عمر کوٹ میں ہندو تاجروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے نواب یوسف تالپور کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے تحریک کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔ ایوان مین وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے غیر ملکی زرمبادلہ کے انضباط اور شراکتی فنڈ آرڈیننس کی منسوخی کے بارے میں دو الگ الگ بلز پیش کئے ۔ aa/ah/jk

Archives