سیالکوٹ ورکنگ بانڈری سے بھارتی اہل کار گرفتار

سیالکوٹ(ثناء نیوز)پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ ورکنگ بانڈری سے بھارتی اہل کار کو گرفتار کرلیا، بھارتی فوج کا اہل کار سیالکوٹ بارڈر کے راستے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہورہا تھا۔چناب رینجرز ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں بجواٹ سیکٹر سے بھارتی آرمی افسر کو گرفتار کیا گیا ہے، بھارتی آرمی افیسر بجوات سیکٹر کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوا، پاکستانی سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی اہل کار کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا، اہل کار کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔nt/ah/jk

Archives