استعفیٰ کی پیشکش کی ہے نہ مستعفی ہوں گا؛ایاز صادق

اسلام آباد(ثناء نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہو رہے ۔وزیرعظم محمد نواز شریف سے حالیہ دنوں میں ان کی کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی۔استعفیٰ کی پیشکش کی ہے نہ مستعفی ہوں گا اور میں استعفیٰ کیوں دوں۔ میں نے کیا کیا ہے ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی وزیراعظم نواز شریف سے آخری ملاقات صدارتی خطاب کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔ان دنوں وزیراعظم سے کوئی ملاقات ہوئی نہ کسی معاملے پر بات ہوئی ہے موجودہ سیاسی صورتحال میں مفاہمت کے حوالے سے کردار ادا کر سکتا تھا لیکن عمران خان نے میرے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے اس لیے مفاہمت کے لیے کردار ادا نہ کرنے کے حوالے سے بھی مجبور ہوں اور اپنے منصب کی وجہ سے اپنے مقدمہ کے بارے میں بھی بات کرنے سے قاصر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جو لوگ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ مجھے بتائیں میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے۔aa/shj/ma/qa

Archives