جمشید دستی کا تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان

اسلام آباد(ثناء نیوز) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک میںشمولیت اور لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔جمشید دستی نے بدھ کو بنی گالہ میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے پیشکش کی کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے۔عمران خان نے مشاورت کے بعد ان کی پیشکش قبول کر لی جس کے بعد جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جمشید دستی نے جنوبی پنجاب سے لانگ مارچ کے لیے ایک بڑی ذمہ داری بھی قبول کی ہے اور کہا ہے کہ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایک بڑا قافلہ لے کر آئین گے اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مارچ اور دھرنے میں بھی شرکت کریں گے۔ان کے اس فیصلے کو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔arg/md/shj/qa

Archives