اوکاڑہ، آپریشن ضرب عضب میں شہید ہو نے وا لا پاک فوج کا جوان سپرد خاک

اوکاڑہ( ثناء نیوز) آپریشن ضرب عضب میں شہید ہو نے وا لے پاک فوج کے جوان خلیل احمد کی نماز جنازہ اسکے آبائی قصبہ14فور ایل میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں شہید کو اسکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید خلیل احمد نے 10سال قبل پاک آرمی میں ملازمت کا آغاز کیا ۔ان دنوں اسکی تعیناتی پنوں عاقل میں تھی جہاں سے وہ وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں شریک ہونے کے لئے وزیرستان گیا اوردہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔شہید خلیل احمد کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔اسکا ایک ڈیڑھ سال کا بیٹا محمد طلحہٰ ہے۔شہید خلیل احمد نے سوگواروں میں ایک بیوہ ،ڈیڑھ سالہ بیٹا،ایک بھائی اور دو بہنیں چھوڑیں ہیں۔شہید کی تدفین کے وقت کئی رقت آمیزمناظر دیکھنے کو ملے۔شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ اسے فخر ہے کہ وہ ایسے دلیر انسان کی شریک حیات ہے جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔شہید کی بیوہ نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے طلحہٰ کو بھی فوج میں بھرتی کروائیگی تاکہ وہ بھی ملک کی خدمت کر سکے۔اس موقع پر اہل دیہہ کا کہنا تھا کہ شہید خلیل احمد وطن کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا تھا اور شہادت اسکی آرزو تھی جو پوری ہو گئی۔PRSHJ/ILY

Archives