عید قربان سے پہلے کوئی قربانی نہیں ہوگی،سراج الحق

اسلام آباد(ثناء نیوز) عید قربان سے پہلے کوئی قربانی نہیں ہوگی ، نہ کوئی قربانی دے ایسی قربانی شریعت میں قبول نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس سوا ل کے جواب میں کہ کیا نوازشریف عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبے پر قربانی دیتے ہوئے وزارت عظمی سے مستعفٰی ہوجائیں گے تو انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ عید قربان سے پہلے کوئی قربانی نہیں ہوگی اور نہ شرعی طور پر یہ قربانی قبول ہوگی۔انہوں نے کہا کسی شخص کے استففٰی دینے سے یہ مسئلہ حل نہ ہوگا ۔Riz/shj/ily

Archives