میرے خلاف مقدمے سے پہلے نواز شریف کی پرانی تقریریں دیکھ لینی چاہئیں، طاہر القادری

اسلام آباد(ثناء نیوز ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ان پر مقدمے ے پہلے نواز شریف کی شیخوپورہ کی تقریر بھی دیکھ لینی چاہئے، نواز شریف نے پولیس اہلکاروں کو ناجائز احکامات نہ ماننے کا کہا تھا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے نواز شریف کی پرانی تقریریں بھی دیکھ لینی چاہئیں،انہوں نے پولیس اہلکاروں کو پیپلزپارٹی حکومت کے ناجائز احکامات نہ ماننے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کے دوران شیخوپورہ میں نواز شریف کی تقریر کا بھی نوٹس لیا جانا چا ہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتے اور وہ مقدمات کا سامنا کریں گے۔nt/ma/shj/ily

Archives