پاکستان،ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو گا

اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان ، ترکمانستان مشترکہ حکومتی کمیشن کا چوتھا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا ۔ دوروزہ اجلاس کی صدارت ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امورخارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔ اجلاس میں تجارت میں اضافے اور زراعت ، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صنعتوں اور ذرائع ابلاغ و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تیز کرنے کے طریقوں پر غور کیاجائے گا۔ توانائی کے شعبے میں اشتراک دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم جزو ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں شریک ہیں جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں ملک ترکمانستان سے افغانستان کے راستے بجلی کی درآمد کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔SHJ/QA

Archives