پاکستان اور سری لنکاکا تعلیم، تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(ثناء نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مشاورتی ا جلاس ، دونوں ملکو ںکا تعلیم، تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق، مشاورتی اجلاس امیں علاقائی و عالمی سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے خارجہ سیکرٹریوں ا عزاز احمد چوہدری اور کاشنکا سینے وردنے کی صدارت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں ہوا سری لنکا کے وفد میں سیکرٹری خارجہ کے علاوہ سری لنکن ایئر چیف مارشل جے لاتھ ویراک کودے،وزارت خارجہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل برائے امور خارجہ سمناتھ دھرشنا ویجسکرا، سری لنکن ہائی کمشنر، سینئر ڈی آئی جی وزارت دفاع و دیہی ترقی دھرشنا مہندرا پریرا،ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ تجارت تھرنگا لیانگے نے شرکت کی پاکستانی وفد میں سیکرٹری خارجہ کے علاوہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور دیگر 12 سرکاری شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ دونوں خارجہ سیکرٹریوں کے پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکو ںکے درمیان تجارت، تعلیم، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ سری لنکن سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو سری لنکا میں حالیہ پیش رفت خصوصاً جنگ زدہ علاقوں میں بحالی، مفاہمت اور آبادکاری کی کوششوں سے آگاہ کیا سری لنکا کے وفد نے اس موقع پر بین الاقوامی فورمز خصوصاً جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے حالیہ اجلاس میں سری لنکا کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا انہوںنے سری لنکا میں تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی ترقیاتی ا مداد کو بھی سراہا اسی طرح سے سری لنکن وفد کی طرف سے تعلیم کے شعبوں میں طلباء کیلئے پاکستانی وظائف اور پاکستان فارن سروسز اکیڈمی میں سری لنکا کے سفارتکاروں کی تربیت پر بھی حکومت پاکستان کا شکریہ اسی طرح سے پاکستان کی طرف سے تربیتی نصاب کی تشکیل،صحت اور جیولری کے شعبوںمیں تربیت کے حوالے سے تجاویز کی تعریف کی گئی اس موقع پر پاکستان کی طرف سے اپنے شہریوں کیلئے سری لنکن کی حکومت کے سکلر شپس کی تعریف کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیم کے شعبوں میں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا مشاورتی اجلاس میں علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس حوالے سے دونوں ملکوں نے تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً علاقائی اور سارک کی سرگرمیوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔shj/ILY

Archives