اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سیبنگلادیش کے ہائی کمشنر سہراب حسین کی ملاقات

اسلام آباد(ثناء نیوز) بنگلادیش کے ہائی کمشنر سہراب حسین نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بنگلادیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پارلیمانی اور عوامی رابطوں کے ذریعے انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں وسیع اقتصادی مواقع موجود ہیں جن کو دونوں ممالک کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اسپیکر نے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی میں قائم ہونے والے پاک-بنگلادیش پارلیمانی دوستی گروپ کے بارے میں ہائی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے بنگلادیش پارلیمنٹ میں بھی ایسا ہی پارلیمانی دوستی گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے ارکارن پارلیمان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کا دورہ کرینے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے بنگلادیش کے قدرتی آفات کے نبردآزما ہونے کے سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم سے سیلابوں اور سمندری طوفانوں سے ہونے والے نقصانات پر قابوپانے میں بنگلادیش کی ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین زراعت اور ماہی پروری کے شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بنگلادیش کے ہائی کمشنر سہراب حسین نے کہا کہ بنگلادیش پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ روابط کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے اسپیکر کی اس تجویز سے اتفاق کیا کے دونوں ممالک کے ارکان پارلیمان کے مابین مسلسل رابطوں اور خیالات اور تجربات کے تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی ، تعلیمی اور کاروباری وفود کی تبادلوں کی تجویز دی۔ AA/SHJ/QA

Archives