ڈ یرہ جیل توڑکر فرار ہونے والے ملزم عتیق الرحمن عر ف کمانڈو کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا لینے سے انکار

نوشہرہ (ثناء نیوز )نوشہرہ ڈ یرہ اسماعیل خان جیل توڑکر فرار ہونے کے بعد حساس اداروں اور پولیس کے ہاتھوںگرفتار ہونے والے ملزم عتیق الرحمن عر ف کمانڈو کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا لینے سے انکار۔نوشہرہ پولیس کی طرف سے باقاعدہ اطلاع دینے کے باوجود سیکورٹی وجوہات کی خدشات کی وجہ سے ڈیرہ پولیس ملزم کو اپنی حراست میں نہ لیا جس پر عدالت کے حکم پر ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ منتقل کردیا۔جوڈیشل لاک آپ کی سیکورٹی سخت۔یاد رہے کہ خطرناک ملزم عتیق الرحمن عر ف کمانڈو کو کراچی جانے کی کوشش میں حساس اداروں اور آکوڑہ خٹک پولیس نے کامیاب چھاپے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔گرفتار ملزم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عدنان رشید کا قریبی ساتھی تھا۔ ڈیرہ جیل توڑنے کے بعد شمالی وزیر ستان چلا گیا تھا اب فوجی اپریشن کے بعد شمالی وزیر ستان سے وہاں سے نکل کر کراچی فرار ہورہا تھا کہ اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزم کی حوالگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان پویس اطلاع ملنے کے بادجود ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کررہی۔حالانکہ ملزم کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں کئی مقدمات درج ہیں اور وہاں کی عدالت ااس ملزم کو اشتھاری بھی قرار دئے دیا ہے۔ pr/shj/ily

Archives