جنگی جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا نا چاہیے، ریاض المالکی

ہیگ(ثناء نیوز)فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ریاض المالکی نے ہیگ میں آئی سی سی کے پراسیکیوٹرز سے ملاقات کی۔اس کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمیں جنگی جرائم کے مجرموں کو آئی سی سی کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جارحیت کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس کے واضح ثبوت موجود ہیں.فلسطینی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیل نے مصر کی ثالثی میں بہتر گھنٹے کے لیے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔اسرائیل نے قریبا ایک ماہ کے دوران غزہ کی پٹی کے شہری علاقوں پر بلاامتیاز تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں قریبا ایک ہزار نوسو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ان میں پانچ سو کے لگ بھگ کم سن بچے ہیں۔فلسطینی قیادت اورمسلم ممالک اسرائیل پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزامات عاید کررہے ہیں مگر صہیونی لیڈر کمال ڈھٹائی سے یہ دعوے کرتے چلے آرہے ہیں کہ انھوں نے جنگ کے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کی ہے لیکن ان کے اس دعوے کو کوئی بھی انصاف پسند تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔فلسطینی وزیرخارجہ نے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ سے اسرائیل کا استثنی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کو اس کے جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔nt/shz/ah/wa

Archives