مشرقی یوکرائن میں انسانی صورتحال بدستور بگڑتی جا رہی ہے،اقوام متحدہ

کیف(ثناء نیوز)مشرقی یوکرائن میں انسانی صورتحال بدستور بگڑتی جا رہی ہے۔وہاں پانی اور بجلی کی ترسیلات متاثر ہو چکی ہیں،مکانات برباد ہو چکے ہیں اور طبی سہولیات مہیا کرنے والے اہلکار وہاں سے فرار ہو رہے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر آپریشنز سے متعلق محکمے کے ڈائریکٹر جان جِنگ نے سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں اس حوالے سے تحفظات ظاہر کردئے تھے۔جِنگ نے کہا کہ صورتحال کو مزید بدتر ہونے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر وٹالی چرکین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ روس سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں ہلال احمر تلے انسانی بنیادوں پر ایک قافلہ بھیجنا چاہتا ہے۔nt/shz/ah/jk

Archives