اسرائیلی،فلسطینی دو ریاستی حل کی جانب بڑھیں،کیری

لندن(ثناء نیوز)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسئلے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے دو ریاستی حل کی جانب بڑھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کے حق کا مکمل طور پر حامی ہے ۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی ملک بھی ان حالات میں نہیں رہ سکتا اور امریکہ مکمل طور پر اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے۔جان کیری نے کہا کہ حماس جو غزہ کو کنٹرول کرتی ہے اس نے تباہ کن اور وحشت ناک رویے کا مظاہرہ کیا۔nt/shz/ah/jk

Archives