پانچ سال میں اسلامک بینکا ری کا حجم دگنا ہوجائیگا،اسٹیٹ بینک

کراچی(ثناء نیوز)پاکستان میں اسلامی بینکاری کا نظام تیزی سے فروغ پا رہا ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے پانچ سال میں اسلامک بینکاری کا حجم دگنا ہو جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر سعید احمد کا کہنا ہے کہ اسلامک بینکاری کا مستقبل نہایت مثبت ہے اور دوہزار بیس تک اس کا مارکیٹ شئیر دگنا ہونے کے روشن امکانات ہیں۔انھوں نے کہا کہ مارچ دو ہزارچودہ میں اسلامک بینکنگ کے اثاثے ایک کھرب سے تجاوز کر گئے، یہ اثاثے اور ذخائر مجموعی طور پر بینکنکگ انڈسٹری کا دس فیصد ہیں۔ مسلم اور غیرمسلم ممالک میں اسلامک بینکاری کو کنوینشنل فنانس کا متبادل تسلیم کیا جاتا ہے اور پاکستان اسلامک بینکاری اور فنانس کا علمبردار ہے، پاکستان کے ستاسی اضلاع میں انیس اسلامک بینکاری نظام کے حامل اداروں کی تیرہ سو شاخیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔nt/shz/ah/jk

Archives