آلو کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

کراچی(ثناء نیوز)کسٹم حکام کی جانب سے چین سے درآمد کردہ آلو کی کلئیرنس نہ ہونے کے باعث تھوک مارکیٹ میں آلو کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی منڈی کے تاجر کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے آلو کی کلئیرنس نہ ہونے کے باعث آلو کی قلت شدت اختیار کی گئی ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں یکدم قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تاجر نے بتایا کہ کسٹم حکام چین سے درآمد شدہ آلو کی گڈز ڈیکلیریشن منظور نہیں کررہے جس کی وجہ سے درآمدی آلو کی کلئیرنس تاخیر کا شکار ہے۔ سبزی منڈی میں آلو کی قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد باون روپے جبکہ عید سے قبل قیمت بیالیس روپے تھی جبکہ ریٹیل سطح پر آلو ساٹھ سے پینسٹھ روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ nt/shz/ah/jk

Archives