طاہر القادری کو35 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس نوٹس جاری

اسلام آباد(ثناء نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی)کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے ادارے منہاج القرآن کو 35 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے علامہ طاہر القادری اور ان کے ادارے کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کی جا رہی تھی،جس کے دوران آٹھ ایسے اکانٹس کا علم ہوا جن میں 77 کروڑ روپے مختلف ذرائع سے آئے تھے۔طاہر القادری کو اس حوالے سے متعدد نوٹسز بھیجے گئے تھے، لیکن انہوں نے یا ان کے ادارے نے کوئی جواب نہیں دیا،جس کے بعد ایف بی آر نے انہیں اور ان کے ادارے کو پینتیس کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیجا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت یہ ٹیکس ادا کیا جائے جب کہ ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں ان اکانٹس کو منجمد کرکے ان کانٹس سے بھی ریکوری کی جا سکتی ہے۔shz/ah/ily

Archives