آپسی مسائل حل کرنے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ، عبدالباسط

نئی دہلی (ثناء نیوز) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دونوں ملکوں سے وابسطہ تاجر پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس پل کی مضبوطی ضروری ہے تاکہ باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی وجہ سے مسائل حل کرنے میں مدد حاصل ہو سکیں ایک انٹرویو کے دوران عبدالباسط نے واضح طور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کو نئی جہت فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنے پڑوسی ملک بھارت کو کافی ترجیح دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجر آپسی تعلقات کو سدھارنے میں کافی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں تاہم اس سلسلے میں تاجروں کے مسائل اولین ترجیح میں حل کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے پہلے ہی کئی اقدامات اٹھا چکا ہے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے تمام پروسیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے لے جانے کا کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں تجارت بہترین رول ادا کر سکتا ہے ۔ عبدالباسط نے کہا کہ سال 2013 بھارت اور پاکستان کے درمیان کئی پیچدگیوں کے باوجود تجارت کے حوالے سے مثبت ثابت رہا اور یہ کوشش لگاتار کی جا رہی ہیں کہ تجارت کے میدان میں مزید آگے قدم بڑھائیں جائیں ۔ ah/jk

Archives