کرناہ میں فوج کی بھرتی کے دوران تشدد آمیز جھڑپیں

سرینگر (ثناء نیوز) کرناہ میں فوج میں بھرتی کے دوران مقامی نوجوانوں نے بھر تی مرکز پر حملہ کر دیا ۔پولیس اور فوج نے لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ شلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22عام شہر ی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔پتھراو کی وجہ سے 8پولیس اور فوج کے 4 اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ حالات زیادہ کشیدہ ہوگئے تو فوج نے لاٹھیاں برساکر مظاہرین کی طرف دوڑنا شروع کیا اور نوجوانوں نے بھی ان پر پتھراو کیا جس کے بعد وہاں پولیس اہلکار پہنچے جنہوں نے پہلے ٹائیر گیس شلنگ اور پھر فائرنگ کی جس کی وجہ سے اس کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور وہ زمین پر گر گیا اس کے بعدوہاں بھگڈر مچ گئی اور نوجوان ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔۔nt/ah/wa

Archives