پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا قلبی رشتہ ہے، بازل علی نقوی

مظفرآباد (ثناء نیوز)پاکستان زندہ باد ریلی کی میڈیا کمیٹی کے چئیرمین وزیراطلاعات ، زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا قلبی رشتہ ہے جس کی مضبوطی کا اظہار وہ 10 اگست کو وزیرا عظم پاکستان کا تاریخی استقبال کر کے پاکستان زندہ باد ریلی میں شرکت کے ذریعے کریں گے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی ہدایت کے مطابق بچہ بچہ ریلی میں شرکت کرے ۔پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے ،پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اپنے گھروں ،چوراہوں ،گلیوں ،بازاروں اور سینوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا لیں۔عو امی حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے۔پیپلز پارٹی کا ایجینڈا عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔اس وقت آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں، عوامی حکومت نے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے۔نوجوانوں کے لئے گرین سکیم کے علاوہ انہیں کاروبار کے لئے قرضے بھی دیئے جایئں گے۔ اس بجٹ میں جوا قدامات کئے گئے وہ شاندار نتائج کے حامل ہیں جن سے ترقیاتی انقلاب آئے گا ۔لیپ ٹاپ سکیم اور کیب سکیم نوجوانوںکے لئے عوامی حکومت کا تحفہ ہے۔وزریر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کے وائس چئرمین فضل الرسول طاہر ،پی پی کے سینئر رہنماء سید مجاز شاہ ،خواجہ غلام نبی بانڈے ،پی ایس ایف کے شفقت ترین ،سید علی رضا ،سید فخر عباس ،ماجد اعوان ،محب اعوان ،طارق بانڈے ،کے علاوہ ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ 10 اگست کو بچہ بچہ پاکستان زندہ باد ریلی میں شرکت کے کے یہ ثابت کر دے کہ ہم ہی پاکستان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ یوم آزادی کا مہینہ ہے اپنے گھروں ،چوراہوں ،گلیوں ،بازاروں اور سینوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا لیں ۔سید بازل علی نقوی نے کہا یہ عوامی حکومت ہے ہر طرف عوام ہی کا راج ہے اور عوام کی بھلائی کے منصوبے ہی مکمل ہوے ہیں جیسا کہ میڈیکل کالج کشمیری عوام کو ایک خواب لگتا تھا جسے ہماری حکومت نے شرمندہ تعبیر کیا ۔انہوں نے کہا ہماری حکومت مہاجرین کے لئے بھی خصوصی سہولتوں کا اعلان کیا جس کے تحت انہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اضلاع کو ایک اکائی قرار دیا ہے اور سب میں مساوی ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ عوام کے ساتھ میرا تعلق انتہائی گہرا ہے اور میں اپنے لوگوں سے انتہائی محبت کرنے والا شخص ہوں یہی وجہ ہے کہ میرے دروازے میرے لوگوں کے لئے ہمہ وقت کھلے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم عوامی لوگ ہیں کسی قسم کا پروٹوکول ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتا ۔اقتدار اللہ تعالی کی خاص عنایت اور لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے جس کے دوران میری پوری کوشش ہے کہ عوام کے کام آوں ۔ ۔ pr/ah/wa

Archives