اعصام اور بوپننا پری کوارٹر فائنل میں داخل

اعصام اور بوپننا پری کوارٹر فائنل میں داخل

ٹورنٹو(ثناء نیوز) ٹینس اسٹاراعصام الحق اورروہن بوپننا راجرزکپ ٹینس کے مینزڈبلزپری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ فرانس کے رچرڈ گاسکے نے پہلے راونڈ
میں کینیڈا کے واسک پوسپیسل کوقابوکرلیا۔کینیڈا کے شہرٹورنٹومیں جاری ایٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلزکے پہلے راونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپننا کی جوڑی نے امریکہ کے ایرک بوٹوراک اورجنوبی افریقہ کے راون کلاسن کے پئیرکوسخت مقابلے کے بعد زیرکیا۔ انڈوپاک جوڑی نے پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود دوچھ، چھ تین اوردس چارکے اسکورکیساتھ فتح حاصل کی۔مینزسنگلزمیں کینیڈا کیواسک پوسپیسل گزشتہ ٹورنامنٹ کی عمدہ کارکردگی برقرارنہ رکھ سکے اورانہیں فرانس رچرڈ گاسکے کے ہاتھوں شکست ہوئی۔یوں پوسپیسل کی مسلسل دوسرا فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑگئیں،گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں سٹی اوپن کا آل کینیڈین فائنل واسک پوسپیسل اورمیلوس راونچ کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پوسپیسل کوشکست ہوئی تھی۔ گاسکے نے پوسپیسل کیخلاف سات چھ اورسات چھ سیفتح سمیٹی۔۔nt/shz/ah/wa

Archives