برازیل نے اولمپک کی میزبانی کیلئے تیاریاں تیز کردیں

ریوڈی جنیرو(ثناء نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے ختم ہوتے ہی برازیل نے اولمپک کی میزبانی کے لیے تیاریاں تیز کردیں عالمی میلہ دو سال بعد ریو ڈی جنیرومیں سجے گا۔برازیلی حکام پر امید ہیں کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد کھیلوں کے عالمی میلے اولمپک کی بھی شاندار انداز میں میزبانی کریں گے۔ دوہزار سولہ اولمپک پانچ اگست کو برازیلی شہر ریو ڈی جنیرو میں شروع ہوگا۔جس کے لیے کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے۔بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔منتظمین پرامید ہیںکہ تمام پروجیکٹ مقررہ وقت میں مکمل کرلیے جائیں گے۔شہرمیں ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے ماسٹر پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔سرکاری وغیرسرکاری طورپراولمپک کے انعقاد پرسترہ ارب ڈالرکی لاگت کا امکان ہے۔ اولمپک میں دوسو ممالک کے پندرہ ہزار ایتھلیٹس حصہ لیں گے جبکہ اس دوران آٹھ لاکھ سیاحوں کی برازیل آمد متوقع ہے۔۔nt/shz/ah/wa

Archives