سنگا کارا کا پاکستان سے سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

کولمبو(ثناء نیوز)تجربہ کار مہیلا جے وردنے کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا بھی پاکستان سے جاری سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔تجربہ کار مہیلا جے وردنے کے بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا بھی پاکستان سے جاری سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔مہیلا جے وردنے پہلے ہی سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کر چکے ہیں۔سنگا کارا کی جانب سے اعلان چند روز میں متوقع ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کے قریبی ذرائع کے مطابق فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان سے ہوم سیریز کے بعد ورلڈ کپ کے اختتام تک سری لنکا کا کوئی ٹیسٹ میچ شیڈول نہیں ہے اور چھ ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد اڑتیس سال کی عمر میں پانچ روزہ کرکٹ میں کارکردگی برقرار رکھنا کافی مشکل ہوگا۔ سنگاکارا نے جولائی دو ہزار میں گال میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور چودہ سالہ کیریئر میں ایک سو چھبیس ٹیسٹ میں گیارہ ہزار چھ سو پینسٹھ رنز اٹھاون کی شاندار اوسط سے اسکور کئے جس میں چھتیس سنچریز اورپچاس ففٹیز شامل ہیں۔ سنگا کارا ایک چوچوہتر کیچ اور بیس اسٹمپ کرچکے ہیں,وہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ میچز میں وکٹ کیپنگ نہیں کر رہے۔nt/shz/ah/wa

Archives