عالمی بنک کا مغربی افریقی ممالک کے لئیدو سو ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

نیویارک(ثناء نیوز)مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے عالمی بینک نے دو سو ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔ورلڈ بینک کے صدر جِم یونگ کِم نے امداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ ایبولا بیماری کے کتنے مہلک اور جان لیوا اثرات مغربی افریقی ممالک کے سماج پر مرتب ہو رہے ہیں اور اِن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔یہ امداد خاص طور پر براعظم افریقہ کے مغربی حصے کے تین ممالک کے لیے ہے،جن میں گِنی، لائبیریا اور سیرالیون شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انہی ملکوں میں اب تک نو سو کے قریب افراد ایبولا وائرس کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تیرہ سو سے زائد اس بیماری کا شکار بن چکے ہیں۔۔nt/shz/ah/wa

Archives