جنگ بندی کے چند منٹ بعد اسرائیلی بمباری سے فلسطینی نونہال شہید

غزہ(ثناء نیوز)غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے محض چند منٹ بعد ہی غزہ میں فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایاکہ غزہ کے شاطی مہاجر کیمپ میں ساحل سمندر پر واقع گھر پر بمباری میں ایک آٹھ سالہ بچی شہید ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق یہ اسرائیلی فضائی حملہ تھا مگر اس پر صہیونی فوج نے اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد رونما ہوا اور اس کے بعد چار ہفتوں پر محیط تنازع میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1823 تک پہنچ گئی۔یہ جنگ بندی بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح سات سے لے کر دوپہر دو بجے تک قائم رہنا تھی۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ عارضی جنگ بندی معاہدہ مصری سرحد سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ تمام علاقوں کارگر ہو گا۔مصر اسرائیل سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوںکے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے منتظم جنرل یوآف مردخائی نے ایک بیان میں خبردار کیاکہ اگر معاہدہ توڑا گیا تو اسرائیلی فوج فلسطینی راکٹ حملے کے داغے جانے کی جگہ پر حملہ کیا جائے گا۔”لیکن حماس نے اہالیاں غزہ کو بتا دیا ہے وہ اس جنگ بندی کی پیروی نہیں کرے گی اس لیے لوگ گھروں سے باہر نکلتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔۔nt/shz/ah/wa

Archives