چین نے کینیڈا کے دو شہریوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،حکام

بیجنگ(ثناء نیوز)چین نے کینیڈا کے دو شہریوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ حکام کو شبہ ہے کہ مشتبہ ملزمان قومی دفاعی ریسرچ اور ریاست کی خفیہ معلومات کی چوری میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق مشتبہ کینیڈین شہریوں کی شناخت کیون گیرٹ اور جولیا ڈان گیرٹ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا وہ زیر حراست ہیں۔ مشتبہ افراد 2008 سے چین اور شمالی کوریا کی سرحد کے قریب ڈانگ ڈونگ کے مقام پر ایک کافی شاپ چلا رہے تھے اور وہ چین میں 1984 سے مقیم ہیں۔اس بارے میں وضاحت کے لیے فوری طور پر بیجنگ میں کینیڈین سفارت خانے سے رابطہ نہیں ہو سکا۔۔nt/shz/ah/wa

Archives