نائجیریا کی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث،ایمنسٹی

نیویارک(ثناء نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کی فوج اور اس کی ایک اتحادی سویلین ملیشیا پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔منگل کے روز ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورنو ریاست میں ایک حالیہ مشن کے دوران اس بارے میں ویڈیو،تصاویر اور شہادتوں پر مبنی کافی شواہد اکھٹے کیے جا چکے ہیں۔نائجیریا کی وزارت دفاع نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ان انکشافات کے رد عمل میں ایک سینئر فوجی اہلکاروں پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے،جو معاملے کی تفتیش کرے گی۔ ایمنسٹی کے مطابق اس افریقی ملک میں فوج اور بوکو حرام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں رواں سال اب تک چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔۔nt/shz/ah/wa

Archives