شمالی عراق میں داعش نے مزید علاقوں پر چڑھائی کا عمل شروع کر دیا

دمشق(ثناء نیوز) شمالی عراق میں داعش نے مزید علاقوں پر چڑھائی کا عمل شروع کرتے ہوئے موصل ڈیم اور قریبی شہر وانا پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔سنی عسکریت پسندوں کی تازہ پیش قدمی کے تناظر میں وزیر اعظم نوری المالکی نے ملکی فضائیہ کو حکم دیا کہ وہ کرد فورسز کی مدد کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنائے۔فوج کے ترجمان قاسم عطا کا کہنا تھا کہ فوج کی جنرل کمان نے فضائیہ کو حکم جاری کر دیا کہ وہ کرد فوج کی مدد و معاونت کے لیے چوکس رہے۔کردوں کی خصوصی گوریلا فورس پیش مرگا سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کی پیش قدمی کو روکنے میں کوئی غیر معمولی کارکردگی دکھا سکے۔nt/shz/ah/wa

Archives