سانگھڑ میںگمبٹ کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

سانگھڑ(ثناء نیوز)ضلع سانگھڑ کے علاقے گمبٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،مزید دو کنووں میں تلاش جاری ہے،نئے ذخائر سے ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے گیس کی تلاش کا کام جاری ہے، پی پی ایل حکام کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے گمبٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جو علاقے میں گیس کی تیسری دریافت ہے۔ جبکہ مزید ذخائر کیلئے دو کنووں کی کھدائی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ نئے ذخائر سے یومیہ ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار متوقع ہے، نئے ذخائر سسٹم میں شامل ہونے سے زرمبادلہ کی مد میں یومیہ سات لاکھ ہچاس ہزار ڈالر کی بچت ہوگی۔۔nt/shz/ah/wa

Archives