اسٹیل مل جولائی کیلئے پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی

کراچی(ثناء نیوز)خام مال کی کمی، پانی کی قلت اور بدانتظامی کے باعث پاکستان اسٹیل مل جولائی کے لیے بیس فیصد کا پیداواری ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پہلے ماہ کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کا پیداواری ہدف بیس فیصد مقرر کیا گیا تھا،لیکن جولائی میں اسٹیل مل کی پیداواری صلاحیت صرف آٹھ فیصد رہی،حکومت نے بیل آوٹ پیکج کی منظوری کے بعد بزنس پلان کے تحت اسٹیل مل کے لئے ساڑھے نو ارب روپے کے فنڈز جاری کیے،لیکن انتظامیہ اپنے ہی بزنس پلان پر عمل درامد میں ناکام رہی،ساتھ ہی پانی کی قلت،خام مال کی کمی اور بدانتظامی کے باعث مقررہ پیدواری ہدف حاصل نہ ہوسکا،پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو نے یقین دہانی کروائی تھی کہ پیدوار بہتر بنا کر جولائی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا،واضح رہے رواں مالی سال پاکستان اسٹیل مل کا پیداواری ہدف ساٹھ فیصد ہے۔۔nt/shz/ah/wa

Archives