دوسوارب ڈالر کی واپسی،پاکستانی وفد 26 اگست کو سوئٹزرلینڈ جائیگا

اسلام آباد(ثناء نیوز) سوئس بینکوں میں رکھے دو سو ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستانی وفد چھبیس اگست کو سوئٹزرلینڈ جائے گا،رقم کی واپسی میں تین سال لگ سکتے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو سو ارب ڈالر کی واپسی کے لئے سوئزرلینڈ حکومت سے مذاکرات کا آغاز چھبیس اگست سے ہوگا،جس میں سیکریٹری خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام شریک ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ میں تین سے چار روز قیام کرے گا، مذاکرات کے دوران ٹیکس معاہدے میں رقم کی واپسی کے لئے مطلوبہ ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔رقم کی واپسی میں تین سے چار سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،تاہم امید ہے کہ دو سو ارب ڈالر موصول ہوجائیں گے۔سوئس حکومت سے رقم کی واپسی کے لئے بات چیت کا فیصلہ دو سال پہلے کیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے سوئٹزرلینڈ کے دس بڑے بینکوں میں پچاس سے زائد خفیہ اکاونٹس موجود ہیں۔nt/shz/ah/wa

Archives