ایران نے بھارت کے باسمتی چاول پردرآمدی ڈیوٹی عائد کردی

اسلام آباد(ثناء نیوز)ایران نے بھارت کے باسمتی چاول پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی،یونین آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا کہنا ہے حکومت پاکستانی چاول کی ایران برآمد یقینی بنائے۔بھارت نے ایران کو باسمتی چاول کی برآمد سے روپے میں رقم وصول کرکے بہت زیادہ فائدہ حاصل کیا، لیکن ایران نے جب بھارتی باسمتی پر درآمدی ڈیوٹی بائیس فیصد سے بڑھا کر چالیس فیصد کر دی تو پریشانی کے باعث بھارتی برآمدکنندگان کی نیندیں حرام ہوگئیں، یہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے کہ پاکستانی حکومت برآمدکنندگان کو سہولتیں فراہم کرے، تاکہ ایرانی مارکیٹ دوبارہ حاصل ہونے کے نتیجے میں باسمتی برآمد کرکے روپے میں رقم وصول کی جاسکے، واضح رہے کہ چند برس قبل ایران میں پاکستانی چاول کی بڑی طلب تھی، لیکن ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث ایرانی خریدار اسے خریدنے سے قاصر تھے۔۔nt/shz/ah/wa

Archives