تعطیلات ختم ہونے کے بعد بجلی کی طلب 20000میگاواٹ ہوگئی

اسلام آباد(ثناء نیوز)ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ بجلی کی قلت چھ ہزار میگاواٹ ہوگئی۔سرکاری دفاتر، نجی ادارے،کارخانے اور کاٹیج انڈسٹری کھلنے کے بعد بجلی کی طلب بیس ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب بیس ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ چودہ ہزار میگاواٹ سپلائی مل رہی ہے اور چھ ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب حبس میں اضافے کے باعث بڑھی جبکہ الیکٹرک اور الیکٹرونک مصنوعات کے بے جا استعمال نے بھی بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔شہری علاقوں میں عید کی چھٹیوں کے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تیرہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے ہوگیا ہے جس سے معمولات زندگی کے ساتھ کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔۔nt/shz/ah/wa

Archives