ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

کراچی(ثناء نیوز)حکومت کی جانب سے سات کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں دس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح چودہ ارب پینتالیس کروڑ دو لاکھ ڈالر سے گر کر چودہ ارب چونتیس کروڑ چھ لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔پچیس جولائی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر کی سطح پانچ ارب پانچ کروڑ چودہ لاکھ ڈالر سے بڑھ کر پانچ ارب چھ کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر پہنچ گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی سطح بارہ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کمی سے نو ارب انتالیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر نو ارب ستائیس کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔۔nt/shz/ah/wa

Archives