امت مسلمہ اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کر ے، ظفر اکبر بٹ

سرینگر(ثناء نیوز) سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ اوراتحاد المسلمین سرپرست مولی محمد عباس انصاری نے اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کرنے پر زوردیا ہی۔ عوامی رابط مہم کو جاری رکھتے ہوئے سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفراکبر بٹ نے چاڈورہ سمیت درجنوں علاقوں کا دورہ کیا اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر سیاسی مسائل کے حوالے سے عوامی وفود سے ملاقات کرکے جانکاری فراہم کی ۔ مختلف جگہوں پر خطاب کرتے ہوئے ظفرا کبر بٹ نے فلسطینی عوام کیخلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عوام الناس خصوصا مسلم امہ سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ اسرائیلی پروڈکٹ کا مکمل بیکاٹ کریں کیونکہ اس آمدنی سے اسرائیل اپنی فوجی طاقت مسلمانوں کیخلاف استعمال کررہی ہی۔ظفر بٹ نے ڈونی وارہ، واتھورہ، بوگام ،چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں اور تنظیم کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر عالمی طاقتوں اور سلامتی کونسل کی بے حسی و بے بسی کو افسوسناک اور قابل مذمت ہی۔ ظفر بٹ نے کوثر ناگ اور وادی کے دیگر قدرتی آبی ذخائرکو استعمال کرکے فرقہ پرست طاقتیں یاترا کے نام پر مکروہ ایجنڈا پورا کرنے کے درپے ہیں لیکن کشمیری عوام ان مذموم منصوبوں کوناکام بنانے کیلئے ہر ممکن پرامن کوشش کرینگے ۔لولاب میں چرواہوں کو فوج کی طرف سے بلا جواز تشدد کا نشانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ظفر بٹ نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ زیرو ٹالرنس اعلان کے باوجود جاری ہے ۔ادھر حریت کے سابق چیئرمین اور اتحاالمسلمین کے سرپرست مولوی عباس انصاری نے ریاست کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات اور اس ملک سے تعلق رکھنے والی ہر ایک چیز کا بائیکاٹ کریں ۔ عباس انصاری نے کہاکہ غزہ کے مظلوموں کے حق میں صرف احتجاج ہی کافی نہیں بلکہ اس کیلئے لوگوں کو کوکا کولااور اسرائیل کے دیگر مصنوعات سے بائیکاٹ کرناہوگاتاکہ صہیونی حکومت معاشی طور پر کمزور ہوسکی۔ انہوںنے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے کیلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر ہورہی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں لہذااب ایک ہی راستہ بچاہے کہ اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے جس سے اہلیان غزہ کی مد د ہوسکے گی۔۔nt/ah/wa

Archives