اشرف صحرائی اور امتیاز حیدر کیخلاف کیس کی سماعت

سرینگر(ثناء نیوز)بڈگام کی عدالت نے تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی اور لیگل سیل کے معاون امتیاز حیدر کے خلاف ایک کیس میں سرکار کو 20اگست تک گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام سید توقیر حسین کی عدالت میں محمد اشرف صحرائی اور سید امتیاز حیدر کے خلاف ایک ایف آئی آر 74/2007زیر دفعہ 13 Unlawfull actکی شنوائی ہوئی جس کے دوران ایڈوکیٹ جاوید حبی نے اپنے موکلوں کے حق میں دلائل پیش کئے ۔ عدالت نے سرکار کو 20اگست تک اس کیس میں گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ادھر منصف کورٹ بڈگام میںہی امتیاز حیدر کے خلاف درج ایک اور ایف آئی آر کی شنوائی ہوئی جبکہ یہ کیس ان پر گزشتہ برس افضل گورو کو تختہ دار پر چڑھانے کے بعد بڈگام میں پیدا ہوئی صورتحال کے دوران درج کی گئی تھی ۔ اس کیس میں بھی ایڈوکیٹ جاوید حبی نے اپنے موکل کے حق میں دلائل پیش کئے جبکہ اس کیس کی شنوائی 24ستمبر کو مقرر کی گئی ۔۔nt/ah/wa

Archives