افغان اہلکار کی نیٹو افواج پر فائرنگ ،سینیئر امریکی جنرل ہلاک، 15 سے زائد شدید زخمی

افغان اہلکار کی نیٹو افواج پر فائرنگ ،سینیئر امریکی جنرل ہلاک، 15 سے زائد شدید زخمی

کابل(ثناء نیوز) افغان اہلکار نے ٹریننگ کے دوران نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے دوران سینیئر امریکی جنرل ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران افغان اہلکار نے افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں جرمنی کا ایک جنرل بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیٹو فوجیوں میں کئی کی حالت تشویشاک ہے تاہم جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار بھی مار گیاواضح رہے کہ افغان اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی 2 افغان اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔SHJ/QA

Archives