ترال میں پولیس پوسٹ پر فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

سری نگر(ثناء نیوز)ہاری ترال میں اقلیتی فرقے کی حفاظت پر مامور پولیس پوسٹ پر بندوق بردار وں کی فائرنگ و جوابی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ہاری پاری گام علاقے میں اتوار کی شام تقریبا نو بجے اقلتےی فرقے کی حفاظت پر مامور پولیس پوسٹ پر جنگجوں نے فائرنگ کی۔ جس کے ردعمل میں حفاظت پر موجود اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق حفاظت پر مامور اہلکاروں کو بندوق برداروں نے پہلے دروازہ کھولنے کیلئے کہا اورجب انہوں نے دروازہ نہیں کھولا تو ان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی گئی ،جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میںبندوق بردار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم علاقے میں گولیوں کے گن گرج سے لوگ اپنے گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے۔ واقعے کے فورا بعد فوج اور پولیس کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور مفرور بندوق برداروں کی تلاش شروع کر دی۔تاہم اس واقعے میں کسی بھی قسم کا دونوں اطراف سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔nt/ah/wa

Archives