سری لنکا کی انڈر15ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ،راجیہ سبھا میں ہنگامہ

چنئی(ثناء نیوز)بھارت نے سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنئی سے ڈپورٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا۔سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئے بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی،لیکن مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر مہمان ٹیم کو گزشتہ روز ڈپورٹ کرکے واپس سری لنکا بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن ویب سائٹ پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مضمون شائع کرنے پربھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اسی وجہ سے مقامی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ۔nt/shz/ah/wa

Archives